جنوبی خیبر پختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق

Published On 26 August,2025 09:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنوبی خیبر پختونخوا میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے ہے، رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم یکم ستمبر، جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں 15 ستمبر سے شروع ہوگی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق 99 مخصوص اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔