اسلام آباد: (دنیا نیوز) جولائی 2025 میں ملک بھر سے 42 سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق جولائی 2025 میں ملک بھر سے لئے گئے 87 سیوریج نمونوں میں سے 42 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بلوچستان میں 22 میں سے ایک، خیبرپختونخوا میں 31 میں سے 7، پنجاب میں 12، سندھ میں 19 اور اسلام آباد میں 3 ماحولیاتی نمونے مثبت پائے گئے ہیں، کوئٹہ میں 7 میں سے 6 مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ پشاور میں 2 مقامات پر وائرس نہیں ملا۔
گزشتہ ایک سال کے دوران 6 بڑی ویکسینیشن مہمات میں ہر بار 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ اگلی انسداد پولیو مہم یکم تا 7 ستمبر 2025 کو 91 اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔