ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں: مصطفیٰ کمال

ملک کو پولیو فری بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں: مصطفیٰ کمال

گلگت بلتستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی بہتری کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین بچوں کوپولیوسےبچاؤکےقطرے ضرور پلائیں، ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے ملک بھر میں اب تک پولیو وائرس کے 71 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 27 بلوچستان، 21 خیبرپختونخوا، 21 سندھ اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا۔