وزیراعظم کا دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونیوالے پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار

Published On 05 June,2025 11:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روٹین امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسی یونین کونسلیں جہاں پولیو کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور امیونائزیشن بہتر نہیں ہے ان کی کڑی نگرانی کی جائے۔