وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے

Published On 04 June,2025 02:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج  دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے، وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عید سعودی عرب میں گزاریں گے، سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔