وزیراعظم کا ضمنی الیکشن میں حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر

Published On 02 June,2025 06:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی الیکشن میں حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب اورحنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی نوازشریف کی قیادت کا ثمر ہے، کامیابی مریم نواز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔

محمد شہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت اور اعتماد پر سیالکوٹ کے عوام کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں، پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن صرف 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 38382 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی۔