دوشنبے: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 دورہ تاجکستان میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویئے پر بھارت کی جواب دہی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے ایئر پورٹ پر پُرتپاک استقبال
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اپنی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا۔