اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق قومی پولیو مہم اپنے چھٹے روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے، 5 روز کے دوران ملک بھر میں 96 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا چکی ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 96 فیصد، سندھ میں 94 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے، خیبرپختونخوا میں 97 اور بلوچستان میں 96 فیصد بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 98 اور گلگت بلتستان میں 101 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو گئی، اسلام آباد میں اب تک 97 فیصد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت موثر انداز میں جاری ہے، پولیو ٹیم امید کا پیغام لیے آپ کے دروازے پر آ رہی ہے، خدارا ان سے تعاون کریں، قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانا ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔
اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروائیں، پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ مسیج کریں۔