خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ

Published On 21 May,2025 09:25 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی۔

حکام کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت کی بچی کا تعلق یو سی بخمل احمد زئی سے ہے جبکہ بنوں کے متاثرہ بچے کا تعلق یو سی سین ٹنگہ، تحصیل وزیر سے ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4 اور پنجاب سے 1 پولیو کیس سامنے آیا ہے۔