پشاور: (دنیا نیوز) ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔
ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق متاثرہ بچہ یونین کونسل شمس خیل، بنوں سے تعلق رکھتا ہے، رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 12 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔
جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز، رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات، 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز، 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔