خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 7 ہوگئی

Published On 27 June,2025 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

ادارہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کی 18 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 7 ہوگئی، قومی ادارہ صحت کے نیشنل پولیو لائبریری نے کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں رواں سال کے دوران رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی۔

یاد رہے رواں سال خیبرپختونخوا سے 7، سندھ سے 4 کیس سامنے آ چکے جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے اب تک 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔