خیبرپختونخوا میں خصوصی پولیو مہم کا آغاز 14 جولائی سے ہوگا

Published On 09 July,2025 11:29 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دیامر اور خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں 14 تا 18 جولائی خصوصی پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق کوہستان اپر، کوہستان لوئر اور کولائی پالس میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگا، خصوصی پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نیشنل ای او سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ کے ساتھ مؤثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے. والدین سے اپیل ہے کہ ہر بار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

مزید برآں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات بھی مکمل کروائیں، پولیو ویکسین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہے، ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمیونٹی سے اپیل ہے کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔