اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس سے ملک بھر میں رواں سال 2025 میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل میں 5 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے جو ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبر پختونخوا میں صورتحال تشویشناک ہے، چیف سیکرٹری کی قیادت میں انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔