اسلام آباد :(دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس میں پولیو کے کیسز کے خلاف وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےتوجہ دلاؤ نوٹس کا جمع کرادیا۔
اپنے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پچھلے سال پولیو کے 74 کیسز آئے تھے، اس سال 14 کیسز سامنے آئے، بلوچستان سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، دنیا میں یہی دوا پلا کر پولیو کی بیماری ختم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر ضلع سے پولیو کے وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں، کیا ہم اپنے بچوں کو غلط دوا پلائیں گے، پولیو کے قطرے پینے والے بچے اس وائرس سے بچ رہے ہیں، دنیا میں کینسر کا علاج ہے مگر پولیو کا شکار ہونے کے بعد کوئی علاج نہیں۔
وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت ہے مگر وہاں بھی پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں، ہم نے پولیو کے معاملے پر علماء کی مدد لی ہے اور مزید بھی کر رہے ہیں پولیو کا مسئلہ پوری قوم کا ہے۔