پارلیمانی نظام میں ہم سب عوام کوجوابدہ ہیں: یوسف رضا گیلانی

Published On 25 June,2025 06:01 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام میں ہم سب عوام کوجوابدہ ہیں۔

 وفاقی دارالحکومت میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا ارکان سینیٹ نےمجھےبلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا تھا جس کیلئے ان کا اب بھی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہ پارلیمانی نظام میں ہم سب عوام کوجوابدہ ہیں، بےنظیربھٹوشہید اورمحمد نوازشریف نےلندن میں میثاق جمہوریت پردستخط کیے، عوام کی طاقت سے1972کےآئین کوبحال کیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کےانڈومنٹ فنڈ اورپارلیمانی صحافیوں کی تربیت کےلیےسیکرٹری سینیٹ کوہدایت کی ہے۔