چیئرمین سینیٹ کا تنخواہ بڑھانے سے لاتعلقی کا اظہار

Published On 14 June,2025 01:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع کا احترام کرتا ہوں، تنخواہ واپس کرا دیں،اچھی بات ہے، تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا تنخواہ میں اضافہ فنانس کمیٹی نے کیا نہ پارلیمنٹ نے کیا، جنہوں نے کیا ان کو پتہ ہے اور یہ واپس بھی ہو گیا تو کوئی مسئلہ نہیں۔