پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

Published On 31 May,2025 08:22 pm

اشک آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی چیئرپرسن مجلسِ ترکمانستان سے ملاقات ہوئی، گیلانی اور گلمنووا کی ملاقات میں TAPI، TAP اور آپٹیکل فائبر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یوسف رضا گیلانی نے چیئرپرسن مجلس ترکمانستان کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی، چیئرمین سینیٹ ننے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے مشترکہ اجلاسوں اور سیمینارز کے ذریعے پارلیمانی روابط مضبوط بنانے کی تجویز دی۔

یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی تبادلے کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز پیش کی۔

چیئرپرسن مجلس ترکمانستان نے پاکستان کا دورہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا، چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کی میزبانی اور پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔