بیرون ملک وفود بھیجنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کے اعتراض پراعظم تارڑ کی وضاحت آگئی

Published On 19 May,2025 05:29 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔

سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کواختلاف رائےکا حق ہے،حکومتی وفد اتحادی اراکین پرمشتمل ہے۔

اس موقع پر ایوان میں سینیٹرانوارالحق کاکڑ اور کامران مرتضیٰ میں تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دونوں ہمارے سینئر ہیں، ان دنوں میں غیرسنجیدہ گفتگو نہیں ہونی چاہیے اور کامران مرتضیٰ بغیرثبوت کوئی بات نہ کریں۔

اعظم نذیرتارڑکا مزید کہنا تھا کہ ااگرکوئی وکیل لاپتا ہےتوقانون کےمطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا  تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے ، ہم نے پارلیمانی وفود کے متعلق پہلے ہی تجویر دے رکھی ہے۔