پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہوگی

Published On 12 May,2025 10:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا، پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 14 سے 15 مئی تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 17 مئی کو ہو گی۔