اسلام آباد: (دنیا نیوز) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ سے قرارداد منظور ہو گئی۔
قرارداد میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، متن میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔