دشمن کی جارحیت کیخلاف قوم بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی: صدر، وزیراعظم کا پیغام

Published On 16 May,2025 06:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت اور وزیراعظم نے کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا، یہ صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، دشمن کی جارحیت کے خلاف قوم بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی، مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے یوم تشکر پر میں کہا کہ آج اللہ کا شکر بجا لانے کا دن ہے، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، حملے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، دنیانےدیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جو طیارے بھارت کا غرورتھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہادر افواج نے دشمن کو جواب دیکر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا، قوم کی طرف سے جنرل عاصم منیرکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔