ملتان: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔
ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، عید الاضحیٰ پر شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو تسلیم کیا جا رہا ہے، ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام سے معاشی استحکام ہوگا، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔