لاہور : (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے، کھلاڑیوں نے عوام کو خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے اور احتیاط برتنے کی تلقین بھی کی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ میری طرف سے پورے پاکستان اور امت مسلمہ کو عید مبارک ہو، محمد رضوان کا کہنا ہے کہ میری طرف سے پورے پاکستان کو عید مبارک، فہیم اشرف نے کہا کہ آپ سب کو عید مبارک، اس عید پر اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے پیغام دیا کہ میری اور میری فیملی کی طرف سے پورے پاکستان کو عید مبارک ہو۔
صائم ایوب کا کہنا ہے کہ عید خوشی کا دن ہے، اس کو اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کریں، محمد حارث کا پیغام تھا کہ عید مبارک، جن لوگوں نے قربانی نہیں کی اس عید پر ان کا بھی خیال رکھیں۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ عید کی خوشیاں مبارک ہوں، اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کریں، عامر جمال کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں اپنے اردگرد کے لوگوں تک بھی پہنچائیں، سفیان مقیم نے کہا کہ میری اور پوری ٹیم کی طرف سے عید مبارک۔
قومی کھلاڑیوں کے پیغامات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔