سینیٹ اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

Published On 09 June,2025 11:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس کا 8نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

سینیٹ کا اہم ترین اجلاس آج  شام 6 بجے ہو گا ، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا، سینیٹر فیصل سلیم رحمان تین ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔

نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 میں ترمیم ، قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قانون میں ترمیم پر رپورٹس بھی ایوان میں پیش ہوگی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025پر کمیٹی رپورٹ دیں گے۔

علاوہ ازیں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 پر منظوری کی قرارداد پیش ہوگی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالیاتی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ سینیٹ مالیاتی بل پر سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجے گا۔