اسلام آباد:(دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو نچوڑ دیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفرنے کا کہنا تھا کہ ٹیکسز لگا کر گروتھ بڑھانے کے دعوے کئے جارہے ہیں، کاربن ٹیکس کیوں لگایا گیا؟ جب ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فنڈز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین کہتے ہیں کہ اس بجٹ کے بعد تمام انڈسٹری بیٹھ جائے گی، ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات دیے گئے، یہ عمل خوف و ہراس پیدا کرنے کےلیے ہے، بجٹ میں ایف بی آر کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتاری کا اختیار دیا گیاجس پر وزیر قانون نے جواب دیا کہ یہ اختیار واپس لے لیا گیا۔
تحریک انصاف کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر اب سیٹل ہوگیا ہے تو الگ بات، حکومت نے کوشش تو کی، حکومت کہتی ہے گرین بنو لیکن سولر پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا، حکومت کی توجہ سوچنے کی بجائے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے پر رہی ہے۔