مستونگ میں اغوا ہونیوالے 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد

Published On 26 October,2024 10:43 pm

مستونگ: (دنیا نیوز) مستونگ کے علا قے اسپلنجی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت خوشحال اور امام بخش کے نام سے ہوئی، دونوں افراد کو چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

مارے جانے والے دونوں افراد آپس میں بھائی تھے، مارے جانے والے افراد کے قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔