کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق

Published On 03 October,2024 05:51 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بروری بائی پاس ہزارہ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری بس ٹائر پھٹنے کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں زینت، بی بی زینب، بی بی صفیہ، بی بی عالیہ، بی بی شازیہ ، نصیب اللہ ،نقیب اللہ شامل ہیں، باراتیوں سے بھری بس ہزارہ ٹاؤن سے بلیلی جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ،جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔