پاکستان کے متعلق ابراہیم اکارڈ پر دستخط بارے خبریں بے بنیاد ہیں: طاہر اشرفی

Published On 05 July,2025 09:09 pm

لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے متعلق ابراہیم اکارڈ پر دستخط بارے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک افواہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب، امریکہ کے یا کسی کے دباؤ میں آ کر ابراہیم اکارڈ پر دستخط کر رہا ہے،جس سے فلسطین کا معاملہ بھلا دیا جائے گا، ایسا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب واضح کر چکے ہیں جب تک فلسطین ایک آزاد ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو نہیں بنتا ایسا کوئی معاملہ نہیں ہو سکتا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے ڈپٹی وزیر اعظم بھی کر چکے ہیں، جب فیلڈ مارشل امریکہ گئے انہوں نے وہاں بھی واضح کیا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے۔