لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے اعلیٰ عہدوں پر تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے اہم تقرریاں اور تبادلے کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان کو میو ہسپتال لاہور کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کر دیا ، وہ اس سے قبل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف فارماکولوجی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اسی طرح ڈاکٹر عارف افتخار کو سر گنگا رام ہسپتال لاہور کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے ہسپتال کے پرنسپل میڈیکل آفیسر کے طور پر تعینات تھے۔