مزنگ چونگی میں وکلا کا ٹریفک وارڈن پر مبینہ تشدد، 3 ملزم گرفتار

Published On 27 June,2025 05:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ مزنگ چونگی میں وکلا نے ٹریفک وارڈن پر مبینہ تشدد کر ڈالا۔

مزنگ چونگی میں غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر وکلا کو روکا وکلا نے روکنے کے بجائے گاڑی کو بھگا دیا، ٹریفک وارڈن نے تعاقب کر کے وکلا کو روکا، وکلا نے اترتے ہی ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تشدد کرنے والے تین وکلا کو حراست میں لے لیا گیا، واقعہ کی موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔