کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان پکڑ لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ملتان، مندرا، لیاقت پور، قصور، پشاور اور اسلام آباد میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 416.405 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی، پکڑی گئی منشیات میں 400 کلو بھنگ، 10 کلو 800 گرام چرس، 3 کلو ہیروئن، 2 کلو آئس، 355 گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 250 گرام ویڈ شامل ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔