کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کو تشد کرکے قتل کر دیا گیا جس کی لاش جھاڑیوں سے مل گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے بوڑھی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور پھر اسے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر خاتون کے ناظم آباد سے لاپتہ ہو کر لاش شاہ لطیف سے ملنے کے حوالے سے تعین نہیں ہو سکا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔