سوشل میڈیا سٹار ثناء یوسف کے قاتل کا اعتراف جرم

Published On 25 June,2025 11:00 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی کیونکہ ثناء نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔

بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثناء کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے قاتلانہ قدم اٹھا لیا۔

ملزم کے مطابق پہلی بار جب وہ ثناء کے گھر ملاقات کے لیے گیا تو سارا دن انتظار کرتا رہا مگر ثناء نے اسے دیکھنے سے بھی انکار کر دیا اور واپس جانے کا کہہ دیا، وہ ثناء کی سالگرہ کے لیے تحفہ بھی لے کر گیا تھا لیکن وہ بھی مسترد کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق 2 جون کو ثناء نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن تب بھی بات نہ بن سکی جس پر وہ شدید غصے میں آ گیا،وہ طیش میں آ کر ثناء کے گھر گھس گیا اور سینے پر دو گولیاں مار کر اسے قتل کر ڈالا۔

یاد رہے کہ یہ المناک واقعہ 2 جون کی شام پیش آیا تھا جب سترہ سالہ ثناء یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، گولیاں سینے میں لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

واقعہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا جہاں ثناء یوسف کی مداحوں کی بڑی تعداد نے افسوس اور غصے کا اظہار کیا تھا۔




Recommended Articles