لاہور میں انوکھی واردات، چور مالک کے سامنے اس کی کار لے گئے

Published On 23 June,2025 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس سی میں انوکھی واردات ہو گئی، چور کار مالک کے سامنے اس کی گاڑی لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ذوالفقار نامی شہری کی 90 لاکھ مالیت کی کار چور لے اڑے، چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

مقدمہ کے متن کے مطابق چور ٹیلی فون کے ذریعے کال کر کے گاڑی کا خریدار بن کر شہری کے گھر آیا، گاڑی چیک کرنے کے بہانے لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔