مظفرگڑھ میں خاتون سے تھانے میں مبینہ زیادتی

Published On 21 June,2025 11:31 am

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔