لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ بک کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس نے آن لائن ایپ سے گاڑی بک کروائی، جب وہ اپنی سہیلی کے گھر نئی پلی پہنچی تو ڈرائیور نے مجھے اتار کر پانی مانگا، پانی لینے جانے لگی تو ڈرائیور بھی گھر میں گھس گیا۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ سہیلی کی موجودگی میں ڈرائیور نے مجھے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں میرے والدین بھی وہاں آگئے جنہوں نے اسے مارا پیٹا اور پھر جانے دیا تا کہ ہماری عزت پر حرف نہ آئے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔