سپیشل بچوں کی سکول وین کے ڈرائیور کی 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی

Published On 21 November,2023 12:57 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سپیشل بچوں کے سکول کے وین ڈرائیور نے 12 سالہ سپیشل چائلڈ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سپیشل چائلڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سپیشل بچوں کے سکول میں پیش آیا، سکول واپسی پر بچے نے گھر میں بتایا کہ اس کے ساتھ وین ڈرائیور نے سکول کے کمرے میں زیادتی کی۔

تھانہ ویسٹریج پولیس نے متاثرہ سپیشل چائلڈ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔