نارووال: (دنیا نیوز) ملزم نے خاتون کو ناجائز تعلقات نہ رکھنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے اندھے قتل کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات پولیس سٹیشن شاہ غریب کے گاؤں سیدو ڈیرہ میں ہوئی، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا، مقتولہ خاتون معمونہ شہزادی کے 5 بچے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے اس آنکھ بھی نکال دی تھی، خاتون مسلم اور ملزم کرسچن فیملی سے تعلق رکھتا ہے، 23 سالہ ملزم غیر شادی شدہ اور شاطر شخص ہے۔