کراچی: (دنیا نیوز) نامعلوم ملزمان نے شہید ملت انڈر پاس کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے ابھی تک کوئی شواہد نہیں ملے، جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس تمام چیزیں موجود ہیں، تحقیقات کے بعد ہی پتا چل سکے گا کہ ڈکیتی ہے یا کوئی اور معاملہ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے کو ایک گولی سر پر ماری گئی ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے جہاں واقعہ سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔