نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ن لیگی چیئرمین جاں بحق

Published On 13 October,2023 11:51 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) قلعہ دیدار سنگھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے سابق ن لیگی چیئرمین شیخ یعقوب بہلولیہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد شیخ یعقوب بہلولیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شیخ یعقوب کو اکیلے جاتے ہوئے نشانہ بنایا، واقعہ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کون لوگ اس میں شامل ہیں۔