لاہور: 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور: 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کر کے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس حکام کے مطابق گھر سے فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، جائے وقوعہ پر پہنچنے والے تفتیشی افسر کو بتایا گیا کہ 13 سالہ آمنہ نے اپنے والد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمہ آمنہ کے ابتدائی بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے ملزمہ کی ماں کومل بی بی، بھائی عثمان اور ایک قریبی رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا۔

مقتول 5 بچوں کا باپ تھا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔