بورے والا: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کچہری جاتے نوجوان وکیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بورے والا بار وکیل کے قتل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بار ممبر مظہر بغداد لنگڑیال گھر سے کچہری آ رہا تھا، مظہر بغداد پر مانا موڑ پٹرولنگ پوسٹ کے قریب فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول وکیل کی گاؤں میں دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی، تھانہ صدر پولیس نے مقتول کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔