کراچی: (دنیا نیوز) قائد آباد یار محمد گوٹھ کے قریب شادی والے گھر صف ماتم بچھ گئی، نوکر نے فائرنگ کر کے اپنی ہی مالکن کی جان لے لی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں ایک خاتون اور مرد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت آسیہ دختر عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت نورین اور مرد کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی۔
واقعہ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے 6 خول قبضہ میں لیے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
مسلح شخص میری بہن کا نوکر تھا، مقتولہ کی بہن کا بیان
مقتولہ اسما کی بہن ماہ نور نے بتایا کہ میری مہندی کے انتظامات میری بہن نے کیے تھے اور اب وہ مرگئی ہے، ہمارا زمین کا مسئلہ چل رہا تھا، مسلح شخص میری بہن کا نوکر تھا اور دشمنوں سے مل گیا تھا۔
فائرنگ کے واقعہ سے قبل گھر میں مہندی کی تقریب تھی
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل گھر میں مہندی کی تقریب تھی، نادر نامی مسلح شخص گھر میں گھسا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ایک خاتون اورمرد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سی ٹی ڈی میں تعینات اے ایس آئی محبوب اورنورین زخمی ہوئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔