اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں سپر سٹور کے قریب رشتہ داروں نے فائرنگ کر میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
فائرنگ کے واقعہ میں مقتولین کا 2 سالہ بچہ محفوظ رہا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جس کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین کو ذاتی تنازع پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔