نوشہروفیروز: ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے بیوی کو قتل، ساتھی اہلکار کو زخمی کر دیا

Published On 09 September,2023 06:05 pm

نوشہروفیروز: (دنیا نیوز) مورو میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل اور ساتھی پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس لانگاہ نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کرکے بیوی نور بانو کو قتل کر دیا، ملزم نے پولیس اہلکار گل شیر لانگاہ کو بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو متعلقہ ہسپتال مورو منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے  تفتیش کا عمل جاری ہے۔