چشتیاں: (دنیا نیوز) مسلح موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کرکے تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق تاجر گاڑی پر جارہا تھا، ملزم گولیاں مار کر موقع سے فرار ہوگئے، تاجر کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی، ملزموں نے تاجر کو گھر سے کچھ ہی فاصلے پر قتل کیا۔
پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔