کراچی: خاتون نے بھائی اور بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر ڈالا

Published On 08 August,2023 10:20 am

کراچی: (ویب ڈیسک) لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں خاتون نے اپنی بیٹی اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق 3 روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت 60 سالہ اسلم کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے پہلے مقتول کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کیا پھر اس کے بعد تیزاب میں ڈال کر جلانے کی کوشش کی۔

اسلم کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی اعجاز کی مدعیت میں میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی سیما، بیٹی امبر اور سالا فیصل شامل ہیں۔

مزید برآں مقتول اسلم کی ملزمہ سیما سے دوسری شادی ہوئی تھی جس سے اس کی 3 بیٹیاں بھی ہیں، پہلی بیوی سے اسلم کے 11 بچے ہیں جو کہ اولڈ گولیمار میں رہائش پذیر ہیں۔