ملزم نے مبینہ کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی اور بھائی کو قتل کر دیا

Published On 30 July,2023 08:22 pm

میرپور خاص: (دنیا نیوز) تحصیل سندھڑی میں مبینہ کاروکاری کے الزام میں ملزم نے اپنی بیوی اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار کر خود کو گرفتاری کیلئے پیش کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں 23 سالہ ناز پری اور 27 سالہ غمشاد شامل ہیں، ملزم نے اپنے بھائی اور بیوی کو مبینہ کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔

دو افراد کے قتل کے واقعہ پر گاؤں میں خوف کی فضا پھیل گئی، تحصیل سندھڑی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مبینہ کاروکاری کے الزام میں 3 افراد قتل ہو چکے ہیں۔