لوئر دیر: ملزم نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر ڈالا

Published On 20 July,2023 07:06 pm

لوئر دیر: (دنیا نیوز) سفاک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بہن پر گولیاں برسا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تیمرگرہ شہر میں پیش آیا، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔