مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) تھرمل پاور کالونی مظفرگڑھ میں سکیورٹی سارجنٹ کی 3 معصوم بچیوں کو بے رحمی سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔
سارجنٹ اعجاز کی 7 سالہ بیٹی فاطمہ اور 8 سالہ زہرہ کھیلنے کیلئے گھر کے سامنے والے پلاٹ میں گئیں تو واپس نہ آئیں، لاپتہ بہنوں کو ڈھوندنے کیلئے جانے والی 11 سالہ اریشہ بھی گھر واپس نہ آئی۔
تینوں بہنوں کی لاشیں ان کے گھر کے ساتھ خالی کوارٹر سے ملیں جنہیں پولیس ساری رات تلاش نہ کر سکی، بچیوں کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری، فرانزک ٹیمیں اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔